Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6148 (مشکوۃ المصابیح)

[6148] متفق علیہ، رواہ البخاري (143) و مسلم (138/ 2477)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ الْخَلَاءَ فَوَضَعْتُ لَہُ وَضُوءًا فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: ((مَنْ وَضَعَ ہَذَا؟)) فَأُخْبِرَ فَقَالَ: ((اللہُمَّ فقہہ فِي الدّين)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت الخلا میں داخل ہوئے تو میں نے طہارت کے لیے پانی رکھ دیا،چنانچہ جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے تو فرمایا:’’یہ کس نے رکھا تھا؟‘‘ آپ کو بتایا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما۔‘‘ متفق علیہ۔