Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6149 (مشکوۃ المصابیح)
[6149] رواہ البخاري (3735) و الروایۃ الثانیۃ، رواہا البخاري (6003)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَأْخُذُہُ وَالْحَسَنَ فَيَقُولُ: ((اللہُمَّ أَحِبَّہُمَا فَإِنِّي أُحبُّہما)) وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَی فَخِذِہِ وَيُقْعِدُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَی فَخِذِہِ الْأُخْرَی ثُمَّ يَضُمُّہُمَا ثُمَّ يَقُولُ: ((اللہُمَّ ارْحَمْہُمَا فَإِنِّي أرحمُہما)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
اسامہ بن زید ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ مجھے اور حسن کو پکڑ کر فرماتے:’’اے اللہ! ان سے محبت فرما کیونکہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے پکڑ کر اپنی ایک ران پر بٹھا لیتے تھے اور حسن بن علی ؓ کو اپنی دوسری ران پر بٹھا لیتے پھر انہیں ملا کر فرماتے:’’اے اللہ! ان دونوں پر رحم فرما کیونکہ میں ان پر شفقت و رحمت فرماتا ہوں۔‘‘ رواہ البخاری۔