Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6151 (مشکوۃ المصابیح)
[6151] متفق علیہ، رواہ البخاري (4782) و مسلم (62/ 2425) حدیث البراء تقدم (3377)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ زَيْدٍ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مَا كُنَّا نَدْعُوہُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّی نزل الْقُرْآن [أُدعوہم لِآبَائِہِمْ] مُتَّفق عَلَيْہِ وَذكر حَدِيث الْبَراء قَالَ لعليّ: ((أَنْتَ مِنِّي)) فِي ((بَابِ بُلُوغِ الصَّغِيرِ وَحَضَانَتِہِ))
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ ؓ کو قرآن کریم کی اس آیت ’’ان کو ان کے آباء کے نام سے بلاؤ۔‘‘ کے نازل ہونے تک ہم زید بن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ کر بلایا کرتے تھے۔متفق علیہ۔اور براء ؓ سے مروی حدیث کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی ؓ سے فرمایا ((أنت منی)) باب بلوغ الصغیر و حضانتہ میں ذکر ہو چکی ہے۔