Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6153 (مشکوۃ المصابیح)
[6153] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3788 وقال: حسن غریب) انظر الحدیث 111 ص 6، انوار الصحیفہ ص 331
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِہِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي أَحَدُہُمَا أَعْظَمُ مِنَ الْآخَرِ: كِتَابُ اللہِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَی الْأَرْضِ وَعِتْرَتِي أَہْلُ بَيْتِي وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّی يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيہِمَا . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ
زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں تم میں ایسی چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں جب تک تم اس کے ساتھ تمسک اختیار رکھو گے تو میرے بعد کبھی گمراہ نہیں ہو گے،ان میں سے ایک دوسری سے عظیم تر ہے،اللہ کی کتاب جو کہ ایک ایسی رسی ہے جو آسمان سے زمین کی طرف دراز کی گئی ہے،اور میری عترت اہل بیت،یہ دونوں الگ نہیں ہوں گے حتیٰ کہ حوض (کوثر) پر میرے پاس آئیں گے۔دیکھو کہ تم ان دونوں کے بارے میں میری کیسی جانشینی نبھاتے ہو۔‘‘ ضعیف،رواہ الترمذی۔