Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6158 (مشکوۃ المصابیح)
[6158] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3762) و رزین (لم أجدہ) ٭ فیہ عبد الوھاب بن عطاء مدلس و عنعن و روي عن ابن معین بأنہ قال: ’’ھذا موضوع و عبد الوھاب: لم یقل فیہ حدثنا ثور و لعلہ دلّس فیہ وھو ثقۃ‘‘ و فیہ علۃ أخری .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَزِيَادَة رزين مُنكرَة) وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِلْعَبَّاسِ: ((إِذَا كَانَ غَدَاةَ الِاثْنَيْنِ فَأْتِنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ حَتَّی أَدْعُوَ لَہُمْ بِدَعْوَةٍ يَنْفَعُكَ اللہُ بِہَا وَوَلَدَكَ)) فَغَدَا وَغَدَوْنَا مَعَہُ وَأَلْبَسَنَا كِسَاءَہُ ثُمَّ قَالَ: ((اللہُمَّ اغْفِرْ لِلْعَبَّاسِ وَوَلَدِہِ مَغْفِرَةً ظَاہِرَةً وَبَاطِنَةً لَا تُغَادِرُ ذَنْبًا اللہُمَّ احْفَظْہُ فِي وَلَدِہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ رَزِينٌ: ((وَاجْعَلِ الْخِلَافَةَ بَاقِيَةً فِي عَقِبِہِ)) وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: ہَذَا حَدِيث غَرِيب
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عباس ؓ سے فرمایا:’’جب پیر کا دن ہو تو آپ اور آپ کی اولاد میرے پاس آنا،میں تمہارے لیے دعا کروں گا جس کے ذریعے اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو فائدہ پہنچائے گا۔‘‘ ہم ان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنی چادر میں لے کر دعا فرمائی:’’اے اللہ! عباس اور اس کی اولاد کی تمام ظاہری و باطنی لغزشیں معاف فرما،ان کا کوئی گناہ باقی نہ چھوڑ،اے اللہ! ان کا سایہ ان کی اولاد پر قائم فرما۔‘‘ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’اور ان کی اولاد میں خلافت باقی رکھ۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و رزین۔ْ