Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6165 (مشکوۃ المصابیح)
[6165] صحیح، رواہ الترمذي (3769 وقال: حسن غریب) وسندہ حسن و للحدیث شواھد .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أسامةَ بنِ زيدٍ قَالَ: طَرَقْتُ النَّبِيَّ ﷺ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي بَعْضِ الْحَاجَةِ فَخَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ وَہُوَ مُشْتَمِلٌ عَلَی شَيْء وَلَا أَدْرِي مَا ہُوَ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْ حَاجَتِي قُلْتُ: مَا ہَذَا الَّذِي أَنْتَ مُشْتَمِلٌ عَلَيْہِ؟ فَكَشَفَہُ فَإِذَا الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَی وَرِكَيْہِ. فَقَالَ: ((ہَذَانِ ابْنَايَ وَابْنَا ابْنَتِي اللہُمَّ إِنِّي أُحِبُّہُمَا فأحبہما وَأحب من يحبہما)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
اسامہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں،ایک رات کسی ضرورت کے تحت میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ کسی چیز کو چھپائے ہوئے تھے،میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا چیز تھی؟ جب میں اپنے کام سے فارغ ہوا تو میں نے عرض کیا: آپ نے یہ کیا چیز چھپا رکھی ہے؟ آپ نے کپڑا اٹھایا تو آپ کے دونوں کولہوں پر حسن و حسین ؓ تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہ دونوں میرے بیٹے ہیں،اور میری بیٹی کے بیٹے ہیں،اے اللہ! میں انہیں محبوب رکھتا ہوں،تو بھی ان سے محبت فرما،اور ان سے محبت رکھنے والے سے بھی محبت فرما۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔