Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6167 (مشکوۃ المصابیح)
[6167] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3772) ٭ فیہ یوسف بن إبراہیم: ضعیف .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَي بَيْتِكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: ((الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ)) وَكَانَ يَقُولُ لِفَاطِمَةَ: ((ادْعِي لِي ابْنَيَّ)) فَيَشُمُّہُمَا وَيَضُمُّہُمَا إِلَيْہِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا،آپ کے اہل بیت میں سے کون سا شخص آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’حسن و حسین۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فاطمہ ؓ سے فرمایا کرتے تھے:’’میرے بیٹوں کو بلاؤ۔‘‘ آپ انہیں چومتے اور انہیں اپنے گلے سے لگاتے۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔