Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6174 (مشکوۃ المصابیح)

[6174] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3815 وقال: حسن غریب) ٭ إسماعیل بن أبي خالد مدلس و عنعن و للحدیث شواھد .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جبلة بن حارثةَ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ ابْعَثْ مَعِي أَخِي زَيْدًا. قَالَ: ((ہُوَ ذَا فَإِنِ انْطَلَقَ مَعَكَ لَمْ أَمْنَعْہُ)) قَالَ زَيْدٌ: يَا رَسُولَ اللہِ وَاللہِ لَا أَخْتَارُ عَلَيْكَ أَحَدًا. قَالَ: فَرَأَيْتُ رَأْيَ أَخِي أَفْضَلَ مِنْ رَأْيِي. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

جبلہ بن حارثہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا،اللہ کے رسول! میرے بھائی زید کو میرے ساتھ بھیج دیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ حاضر ہے،اگر وہ تمارے ساتھ جانا چاہے تو میں اسے منع نہیں کروں گا۔‘‘ زید ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں آپ پر کسی کو ترجیح نہیں دیتا۔انہوں نے کہا: میں نے اپنے بھائی کی رائے کو اپنی رائے سے افضل پایا۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔