Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6175 (مشکوۃ المصابیح)

[6175] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3817)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَبَطْتُ وَہَبَطَ النَّاسُ الْمَدِينَةَ فَدَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَقَدْ أُصْمِتَ فَلَمْ يَتَكَلَّمْ فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَضَعُ عَليّ يَدَيْہِ وَيَرْفَعُہُمَا فَأَعْرِفُ أَنَّہُ يَدْعُو لِي. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

اسامہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں،کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (بیماری کی وجہ سے) ضعیف ہو گئے تو میں نے اور صحابہ کرام نے مدینہ میں رہائش اختیار کر لی،چنانچہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت آپ خاموش تھے اور کسی سے کوئی بات نہیں کر رہے تھے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھ پر اپنے ہاتھ مبارک رکھتے اور انہیں اٹھا لیتے میں نے جان لیا کہ آپ میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔