Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6176 (مشکوۃ المصابیح)

[6176] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3818 وقال: حسن غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرَادَ النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يُنَحِّي مُخَاطَ أُسَامَةَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: دَعْنِي حَتَّی أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَفْعَلُ. قَالَ: ((يَا عَائِشَةُ أَحِبِّيہِ فَإِنِّي أُحِبُّہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسامہ ؓ کی ناک صاف کرنا چاہی تو عائشہ ؓ نے عرض کیا: مجھے اجازت فرمائیں میں صاف کر دیتی ہوں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’عائشہ اس سے محبت کیا کرو کیونکہ اس سے میں محبت کرتا ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔