Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6178 (مشکوۃ المصابیح)

[6178] رواہ البخاري (3750)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عقبةَ بن الْحَارِث قَالَ: صَلَّی أَبُو بَكْرٍ الْعَصْرَ ثُمَّ خَرَجَ يَمْشِي وَمَعَہُ عَلِيٌّ فَرَأَی الْحَسَنَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَحَمَلَہُ عَلَی عَاتِقِہِ. وَقَالَ: بِأَبِي شَبِيہٌ بِالنَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيہًا بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

عقبہ بن حارث ؓ بیان کرتے ہیں،ابوبکر ؓ نے نماز عصر پڑھی،پھر باہر نکلے تو علی ؓ بھی ان کے ساتھ چل رہے تھے،ابوبکر ؓ نے حسن ؓ کو بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا دیکھا تو انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیا،اور فرمایا: میرے والد قربان ہوں،اس کی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشابہت ہے،علی ؓ سے مشابہت نہیں،(یہ بات سن کر) علی ؓ مسکرا دیئے۔رواہ البخاری۔