Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6182 (مشکوۃ المصابیح)
[6182] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3789 وقال: حسن غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَحِبُّوا اللہَ لِمَا يَغْذُوكُمْ مِنْ نِعَمِہِ فَأَحِبُّونِي لِحُبِّ اللہِ وَأَحِبُّوا أَہْلَ بَيْتِي لحبِّي)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ سے محبت کرو کہ اس نے تمہیں نعمتوں سے نوازا ہے،اور اللہ کی محبت کی خاطر مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کی خاطر میرے اہل بیت سے محبت کرو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔