Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6185 (مشکوۃ المصابیح)
[6185] متفق علیہ، رواہ البخاري (3820) و مسلم (71/ 2432)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَی جِبْرِيلُ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((يَا رسولَ اللہِ ہَذِہِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْ مَعَہَا إِنَاءٌ فِيہِ إِدام وَطَعَام فَإِذَا أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْہَا السَّلَامَ مِنْ رَبِّہَا وَمِنِّي وَبَشِّرْہَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيہِ وَلَا نَصَبَ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جبریل ؑ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا:’’اللہ کے رسول! خدیجہ ؓ آ رہی ہیں،ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن ہے اور کھانا ہے،جب وہ آپ کے پاس آئیں تو ان کے رب کی طرف سے اور میری طرف سے انہیں سلام کہنا،اور انہیں جنت میں خول دار موتی کے گھر کی بشارت دینا جس میں کوئی شور و شغب ہو گا نہ کوئی تھکن ہو گی۔‘‘ متفق علیہ۔