Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6192 (مشکوۃ المصابیح)

[6192] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3894 وقال: حسن صحیح غریب) و النسائي فی الکبری (8919)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ: بِنْتُ يَہُودِيٍّ فَبَكَتْ فَدَخَلَ عَلَيْہَا النَّبِيُّ ﷺ وَہِيَ تَبْكِي فَقَالَ: ((مَا يُبْكِيكِ؟)) فَقَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي ابْنَةُ يَہُودِيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِنَّك ابْنة نَبِيٍّ وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ فَفِيمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ؟)) ثُمَّ قَالَ: ((اتَّقِي اللہَ يَا حَفْصَة)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،صفیہ ؓ کو پتہ چلا کہ حفصہ ؓ نے (انہیں) کہا ہے: یہودی کی بیٹی،وہ رونے لگیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم کیوں رو رہی ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا،حفصہ ؓ نے مجھے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم ایک نبی کی بیٹی ہو،تمہارا چچا بھی نبی اور تم نبی کی اہلیہ بھی ہو۔وہ کس بارے میں تم سے فخر کرتی ہیں؟‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حفصہ! اللہ سے ڈرتی رہو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی فی الکبریٰ۔