Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6194 (مشکوۃ المصابیح)
[6194] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3883)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن أبي مُوسَی قَالَ: مَا أُشْكِلَ عَلَيْنَا أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَہَا مِنْہُ عِلْمًا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب
ابوموسی ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم پر یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر جب بھی کوئی حدیث مشتبہ ہو جاتی تو ہم عائشہ ؓ سے دریافت کرتے تو ہم اس کے متعلق ان کے ہاں علم پاتے تھے۔ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔