Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6196 (مشکوۃ المصابیح)

[6196] متفق علیہ، رواہ البخاري (7015) و مسلم (139/ 2478)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عبد اللہ بن عمر قَالَ: رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدِي سراقَة مِنْ حَرِيرٍ لَا أَہْوِي بِہَا إِلَی مَكَانٍ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ بِي إِلَيْہِ فَقَصَصْتُہَا عَلَی حَفْصَةَ فَقَصَّتْہَا حَفْصَةُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((إِنَّ أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ-أَوْ إِنَّ عَبْدَ اللہِ رَجُلٌ صَالح-)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میرے ہاتھ میں ریشم کا ایک ٹکڑا ہے،میں جنت میں جس جگہ جانے کا قصد کرتا ہوں تو وہ مجھے اڑا کر وہاں لے جاتا ہے،میں نے حفصہ ؓ سے اس کا ذکر کیا تو حفصہ ؓ نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارا بھائی نیک آدمی ہے۔‘‘ یا فرمایا:’’عبداللہ نیک آدمی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔