Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6202 (مشکوۃ المصابیح)
[6202] رواہ مسلم (46/ 2413)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سعد قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ سِتَّةَ نَفَرٍ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: اطرد ہَؤُلَاءِ لَا يجترؤون عَلَيْنَا. قَالَ: وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ ہُذَيْلٍ وَبِلَالٌ وَرَجُلَانِ لَسْتُ أُسَمِّيہِمَا فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا شَاءَ اللہُ أَنْ يَقَعَ فَحَدَّثَ نَفْسَہُ فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی: [وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّہُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْہَہُ] . رَوَاہُ مُسلم
سعد ؓ بیان کرتے ہیں،ہم چھ افراد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے،مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ ان لوگوں کو یہاں سے دور کر دو اور یہ ہماری موجودگی میں آنے کی جرأت نہ کریں،راوی بیان کرتے ہیں (ان میں) میں،ابن مسعود،ہذیل قبیلے کا ایک آدمی،بلال اور دو آدمی اور تھے جن کا میں نام نہیں لیتا،اللہ نے جو چاہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں خیال آیا اور آپ نے اپنے دل میں کوئی بات سوچی تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی:’’آپ ان لوگوں کو دور نہ کریں جو صبح و شام اپنے رب کو،اس کی رضا مندی کے حصول کے لیے پکارتے رہتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔