Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6207 (مشکوۃ المصابیح)

[6207] متفق علیہ، رواہ البخاري (3802) و مسلم (126 / 2468)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: أُہْدِيَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ حُلَّةُ حَرِيرٍ فَجَعَلَ أَصْحَابُہُ يَمَسُّونَہَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْ لِينِہَا فَقَالَ: ((أَتَعْجَبُونَ مِنْ لِينِ ہَذِہِ؟ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الجنَّةِ خيرٌ مِنْہَا وألين)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

براء ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ریشمی جوڑا بطور ہدیہ پیش کیا گیا تو صحابہ اسے چھونے لگے اور اس کی ملائمیت پر تعجب کرنے لگے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم اس کی ملائمیت پر تعجب کرتے ہو۔سعد بن معاذ کے جنت میں رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں اور زیادہ ملائم ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔