Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6208 (مشکوۃ المصابیح)

[6208] متفق علیہ، رواہ البخاري (6334) و مسلم (143/ 2481)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّہَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ أَنَسٌ خَادِمُكَ ادْعُ اللہَ لَہُ قَالَ: ((اللہمَّ أَكثر مَالہ وَولدہ وَبَارك فِيمَا أَعْطيتہ)) قَالَ أنس: فو اللہ إِنَّ مَالِي لَكَثِيرٌ وَإِنَّ وَلَدِي وَوَلَدَ وَلَدِي لَيَتَعَادُّونَ عَلَی نَحْوِ الْمِائَةِ الْيَوْمَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

ام سلیم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! انس ؓ آپ کا خادم ہے،اس کے لیے اللہ سے دعا فرمائیں: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! اس کے مال و اولاد میں اضافہ فرما،اور تو نے جو اسے عطا فرمایا ہے اس میں برکت فرما۔‘‘ انس ؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میرا مال بہت زیادہ ہے،اور آج میرے بیٹے اور میرے پوتے سو سے زیادہ ہیں۔متفق علیہ۔