Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6212 (مشکوۃ المصابیح)

[6212] متفق علیہ، رواہ البخاري (4897) و مسلم (231/ 2546)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ نَزَلَتْ سُورَةُ الْجُمُعَةِ فَلَمَّا نَزَلَتْ [وَآخَرِينَ مِنْہُمْ لَمَّا يلْحقُوا بہم] قَالُوا: مَنْ ہَؤُلَاءِ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: وَفِينَا سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ قَالَ: فَوَضَعَ النَّبِيُّ ﷺ يَدَہُ عَلَی سَلْمَانَ ثُمَّ قَالَ: ((لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَنَالَہُ رجالٌ من ہَؤُلَاءِ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب سورۂ جمعہ نازل ہوئی تو ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،جب یہ آیت (وَاخَرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ) نازل ہوئی تو ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ان سے کون لوگ مراد ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں،سلمان فارسی ؓ ہمارے درمیان موجود تھے،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلمان ؓ پر اپنا دست مبارک رکھ کر فرمایا:’’اگر ایمان ثریا پر بھی ہو گا تو تب بھی ان لوگوں میں سے کچھ حضرات اس تک پہنچ جائیں گے۔‘‘ متفق علیہ۔