Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6214 (مشکوۃ المصابیح)

[6214] رواہ مسلم (170/ 2504)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَائِذ بن عَمْرو أَن أَبَا سُفْيَان أَتَی عَلَی سَلْمَانَ وَصُہَيْبٍ وَبِلَالٍ فِي نَفَرٍ فَقَالُوا: مَا أَخَذَتْ سُيُوفُ اللہِ مِنْ عُنُقِ عَدُوِّ اللہِ مَأْخَذَہَا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَتَقُولُونَ ہَذَا لِشَيْخِ قُرَيْشٍ وَسَيِّدِہِمْ؟ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ لَعَلَّكَ أَغْضَبْتَہُمْ لَئِنْ كُنْتَ أَغْضَبْتَہُمْ لَقَدْ أَغْضَبْتَ رَبَّكَ فَأَتَاہُمْ فَقَالَ: يَا إِخْوَتَاہْ أَغْضَبْتُكُمْ قَالُوا: لَا يَغْفِرُ اللہُ لَكَ يَا أَخِي. رَوَاہُ مُسلم

عائذ بن عمرو سے روایت ہے کہ ابوسفیان سلمان،صہیب اور بلال ؓ کے پاس سے گزرے اس وقت اور صحابہ کرام بھی موجود تھے،انہوں نے کہا: اللہ کی تلواروں نے اللہ کے دشمن کی گردن سے اپنا حق وصول نہیں کیا۔ابوبکر ؓ نے فرمایا: کیا تم ایسی بات قریش کے معتبر اور سردار شخص کے بارے میں کہتے ہو؟ ابوبکر ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور انہیں بتایا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ابوبکر! شاید کہ تم نے انہیں ناراض کر دیا ہے،اگر تم نے انہیں ناراض کیا تو تم نے اپنے رب کو ناراض کر دیا۔‘‘ وہ ان کے پاس آئے اور کہا: بھائیو! کیا میں نے تمہیں ناراض کر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں،بھائی! اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔رواہ مسلم۔