Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6216 (مشکوۃ المصابیح)
[6216] متفق علیہ، رواہ البخاري (3783) و مسلم (129/ 75)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((الْأَنْصَارُ لَا يُحِبُّہُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يَبْغَضُہُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ فَمَنْ أَحَبَّہُمْ أَحَبَّہُ اللہُ وَمَنْ أَبْغَضَہُمْ أَبْغَضَہُ اللہُ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
براء ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’انصار سے صرف مومن شخص ہی محبت کرتا ہے جبکہ انصار سے صرف منافق شخص ہی عداوت رکھتا ہے،چنانچہ جس نے ان سے محبت کی تو اللہ اس سے محبت کرے گا اور جس نے ان سے عداوت کی تو اللہ اس سے عداوت کرے گا۔‘‘ متفق علیہ۔