Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6219 (مشکوۃ المصابیح)

[6219] رواہ مسلم (86/ 1780)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَوْمَ الْفَتْحِ فَقَالَ: ((مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَہُوَ آمِنٌ وَمَنْ أَلْقَی السِّلَاحَ فَہُوَ آمِنٌ)) . فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْہُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِہِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِہِ. وَنَزَلَ الْوَحْيُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((قُلْتُمْ أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْہُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِہِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِہِ كَلَّا إِنِّي عَبْدُ اللہِ وَرَسُولُہُ ہَاجَرْتُ إِلَی اللہ وإليكم فالمحيا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ)) قَالُوا: وَاللہِ مَا قُلْنَا إِلَّا ضِنًّا بِاللہِ وَرَسُولِہِ. قَالَ: ((فَإِنَّ اللہَ وَرَسُولہ يصدقانكم ويعذرانكم)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،فتح مکہ کے روز ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص ابوسفیان کے گھر داخل ہو جائے تو وہ امن میں ہے،جو ہتھیار ڈال دے وہ امن میں ہے۔‘‘ انصار نے کہا: اس آدمی کو اپنے رشتہ داروں سے رحمت اور اپنے شہر کی محبت نے پکڑ لیا،(ان کی اس بات کے متعلق) رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوئی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم نے کہا ہے کہ اس آدمی کو اپنے کنبے سے شفقت اور اپنے شہر سے محبت نے پکڑ لیا ہے،سن لو،ایسے نہیں،میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں،میں نے اللہ اور تمہاری طرف ہجرت کی،میرا جینا مرنا تمہارے ساتھ ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اللہ کی قسم! ہم نے تو محض اللہ اور اس کے رسول کی رفاقت کے حصول کے لیے ایسے کہا تھا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے رہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔