Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6220 (مشکوۃ المصابیح)

[6220] متفق علیہ، رواہ البخاري (3785) و مسلم (174 / 2508)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی صِبْيَانًا وَنِسَاءً مُقْبِلِينَ مِنْ عُرْسٍ فَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ: ((اللہُمَّ أَنْتُمْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ اللہُمَّ أَنْتُمْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ)) يَعْنِي الْأَنْصَار. مُتَّفق عَلَيْہِ

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (انصار کے) کچھ بچوں اور خواتین کو کسی شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے دیکھا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا:’’اے اللہ! (تو جانتا ہے) تم تمام لوگوں سے زیادہ مجھے محبوب ہو،اے اللہ! (تو جانتا ہے) تم یعنی انصار تمام لوگوں سے زیادہ مجھے محبوب ہو۔‘‘ متفق علیہ۔