Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6226 (مشکوۃ المصابیح)

[6226] رواہ البخاري (3992)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((مَا تَعُدُّونَ أَہْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ)) . قَالَ: ((مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ)) أَوْ كَلِمَةً نَحْوَہَا قَالَ: ((وَكَذَلِكَ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

رفاعہ بن رافع ؓ بیان کرتے ہیں،جبریل ؑ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا:’’تم اہل بدر کو اپنے ہاں کس درجہ میں شمار کرتے ہو؟‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مسلمانوں میں سے سب سے افضل۔‘‘ یا آپ نے اسی طرح کی بات فرمائی۔‘‘ انہوں (جبریل ؑ) نے فرمایا:’’اسی طرح جو فرشتے بدر میں شریک ہوئے ان کا بھی بلند درجہ ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔