Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6227 (مشکوۃ المصابیح)
[6227] رواہ مسلم (163/ 2496)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللہُ أَحَدٌ شَہِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ)) قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللہُ تَعَالَی: [وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا واردہا] قَالَ: فَلَمْ تَسْمَعِيہِ يَقُولُ: [ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتقَوا] وَفِي رِوَايَةٍ: ((لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللہُ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ-أَحَدُ-الَّذِينَ بَايَعُوا تحتہَا)) . رَوَاہُ مُسلم
حفصہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ غزوۂ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے:’’تم میں سے ہر شخص نے اس پر وارد ہونا ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم نے سنا نہیں،وہ فرماتا ہے: پھر وہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بچا لے گا۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’ان شاء اللہ اصحاب شجرہ جنہوں نے اس (درخت) کے نیچے بیعت کی تھی جہنم میں داخل نہیں ہوں گے۔‘‘ رواہ مسلم۔