Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6237 (مشکوۃ المصابیح)

[6237] صحیح، رواہ الترمذي (3849 وقال: حسن صحیح) و أصلہ في صحیح مسلم (2467)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا حُمِلَتْ جِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ الْمُنَافِقُونَ: مَا أَخَفَّ جِنَازَتَہُ وَذَلِكَ لِحُكْمِہِ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ: ((إِنَّ الْمَلَائِكَة كَانَت تحملہ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،جب سعد بن معاذ ؓ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقوں نے کہا: اس کا جنازہ کس قدر ہلکا ہے،اور یہ بنو قریظہ کے متعلق اس کے فیصلے کی وجہ سے ہے،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک بات پہنچی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہلکا اس لیے ہے کہ فرشتے اسے اٹھائے ہوئے تھے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔