Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6243 (مشکوۃ المصابیح)

[6243] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3826 وقال: حسن غریب) ٭ فیہ عبد اللہ بن مؤمل: ضعیف، و حدیث مسلم (2146) ھو المحفوظ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی فِي بَيْتِ الزُّبَيْرِ مِصْبَاحًا فَقَالَ: ((يَا عَائِشَة ماأری أَسْمَاءَ إِلَّا قَدْ نُفِسَتْ وَلَا تُسَمُّوہُ حَتَّی أُسَمِّيَہُ)) فَسَمَّاہُ عَبْدَ اللہِ وَحَنَّكَہُ بِتَمْرَةٍ بِيَدِہِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زبیر ؓ کے گھر میں چراغ جلتا ہوا دیکھا تو فرمایا:’’عائشہ! میرا خیال ہے کہ اسماء کے ہاں ولادت ہوئی ہے،تم اس بچے کا نام نہ رکھنا،اس کا نام میں خود رکھوں گا۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس (بچے) کا نام عبداللہ رکھا اور اپنے ہاتھ سے کھجور کے ساتھ اسے گھٹی دی۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔