Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6248 (مشکوۃ المصابیح)
[6248] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3854 وقال: حسن غریب) و البیھقي في دلائل النبوۃ (6/ 368) [وصححہ الحاکم (3/ 292) ووافقہ الذہبي])
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كَمْ مِنْ أَشْعَثَ أَغْبَرَ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يَؤُبَّہُ لَہُ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللہِ لَأَبَرَّہُ مِنْہُمُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ)) رواء التِّرْمِذِيّ وَالْبَيْہَقِيّ فِي دَلَائِل النُّبُوَّة
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کتنے ہی لوگ ہیں جو پراگندہ بال ہیں،غبار آلود ہیں ان پر دو بوسیدہ کپڑے ہیں،ان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی لیکن اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لیں تو وہ اسے پوری فرما دیتا ہے،براء بن مالک بھی انہی میں سے ہیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و البیھقی فی دلائل النبوۃ۔