Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6252 (مشکوۃ المصابیح)

[6252] رواہ مسلم (162/ 2195)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبٍ جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَشْكُو حَاطِبًا إِلَيْہِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ لَيَدْخُلَنَّ حَاطِبٌ النَّار فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كذبت لَا يدخلہَا فَإِنَّہُ شہد بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَة)) . رَوَاہُ مُسلم

جابر ؓ سے روایت ہے کہ حاطب ؓ کا غلام نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے آپ سے حاطب کی شکایت کرتے ہوئے کہا: اللہ کے رسول! حاطب جہنم میں جائے گا۔رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تو جھوٹ کہتا ہے،وہ اس میں داخل نہیں ہو گا۔کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں شرکت کر چکا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔