Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6253 (مشکوۃ المصابیح)

[6253] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3260) ٭ شیخ من أھل المدینۃ مجھول .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ: [وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أمثالكم] قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ ہَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَكَرَ اللہُ إِنْ تَوَلَّيْنَا اسْتُبْدِلُوا بِنَا ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَنَا؟ فَضَرَبَ عَلَی فَخِذِ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ثُمَّ قَالَ: ((ہَذَا وَقَوْمُہُ وَلَوْ كَانَ الدِّينُ عِنْدَ الثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَہُ رِجَالٌ مِنَ الْفُرْسِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اگر تم پھر گئے تو اللہ تمہاری جگہ دوسری قوم لے آئے گا،پھر وہ تمہاری مانند نہیں ہوں گے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں جن کا اللہ نے ذکر فرمایا ہے کہ اگر ہم پھر گئے تو وہ ہماری جگہ آ جائیں گے اور وہ ہماری طرح نہیں ہوں گے۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلمان فارسی ؓ کی ران پر ہاتھ مار کر فرمایا:’’یہ اور ان کی قوم،اگر دین ثریا پر بھی ہوا تو فارسی لوگ اسے حاصل کر لیں گے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔