Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6262 (مشکوۃ المصابیح)

[6262] حسن، رواہ الترمذي (3846)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَنْزِلًا فَجَعَلَ النَّاسُ يَمُرُّونَ فَيَقُولُ رَسُولُ اللہِ ﷺ ((مَنْ ہَذَا يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ؟)) فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: ((نِعْمَ عَبْدُ اللہِ ہَذَا)) وَيَقُولُ: ((مَنْ ہَذَا؟)) فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: ((بِئْسَ عَبْدُ اللہِ ہَذَا)) حَتَّی مَرَّ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: ((مَنْ ہَذَا؟)) فَقُلْتُ: خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ. فَقَالَ: ((نِعْمَ عَبْدُ اللہِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ سَيْفٌ مِنْ سيوف اللہ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو لوگ ادھر ادھر پھرنے لگے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’ابوہریرہ! یہ کون ہے؟‘‘ میں عرض کرتا: فلاں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’یہ اللہ کا بندہ اچھا ہے۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پوچھتے:’’یہ کون ہے؟‘‘ میں عرض کرتا: فلاں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’یہ اللہ کا بندہ برا ہے۔‘‘ حتیٰ کہ خالد بن ولید گزرے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ کون ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: خالد بن ولید ؓ ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کا بندہ خالد بن ولید اچھا ہے،وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔