Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6264 (مشکوۃ المصابیح)

[6264] رواہ البخاري (4078)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ مَا نَعْلَمُ حَيًّا مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ أَكْثَرَ شَہِيدًا أَعَزَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ. قَالَ: وَقَالَ أَنَسٌ: قُتِلَ مِنْہُمْ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعُونَ وَيَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ سَبْعُونَ وَيَوْمَ الْيَمَامَةِ عَلَی عَہْدِ أَبِي بَكْرٍ سَبْعُونَ. رَوَاہُ البُخَارِيّ

قتادہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہم قبائل عرب میں سے کوئی ایسا قبیلہ نہیں جانتے جس کے شہداء کی تعداد انصار سے زیادہ ہو،روز قیامت سب سے زیادہ معزز قبیلہ انصار کا قبیلہ ہو گا۔راوی بیان کرتے ہیں،انس ؓ نے فرمایا: غزوۂ احد میں ان کے ستر آدمی شہید ہوئے،بئرمعونہ کے واقعہ میں ستر شہید ہوئے،اور ابوبکر ؓ کے عہد میں یمامہ کی لڑائی میں ستر شہید ہوئے۔رواہ البخاری۔