Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6267 (مشکوۃ المصابیح)
[6267] متفق علیہ، رواہ البخاري (4388) و مسلم (86۔ 84 / 52)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((أَتَاكُم أہلُ الْيمن ہم أَرقُّ أفئدَةً وَأَلْيَنُ قُلُوبًا الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَصْحَابِ الْإِبِلِ وَالسَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ فِي أہل الْغنم)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یمن والے تمہارے پاس آئے ہیں،وہ رقیق القلب اور نرم دل ہیں،ایمان یمن والوں کا ہے اور حکمت بھی یمن والوں کی ہے،فخر و غرور اونٹ والوں میں ہوتا ہے جبکہ سکینت و وقار بکری والوں میں ہوتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔