Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6271 (مشکوۃ المصابیح)

[6271] رواہ البخاري (7095)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((اللہُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا اللہُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا)) . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَفِي نَجْدِنَا؟ فَأَظُنُّہُ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: ((ہُنَاكَ الزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ وَبِہَا يَطْلُعُ قرن الشَّيْطَان)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! ہمارے شام میں برکت فرما،اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت فرما۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہمارے نجد میں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! ہمارے شام میں برکت فرما،اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت فرما۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہمارے نجد میں،میرا خیال ہے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تیسری مرتبہ فرمایا:’’وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا سینگ وہیں سے طلوع ہو گا۔‘‘ رواہ البخاری۔