Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6274 (مشکوۃ المصابیح)
[6274] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (2217 وقال: حسن صحیح غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((سَتَخْرُجُ نَارٌ مِنْ نَحْوِ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ تَحْشُرُ النَّاسَ)) قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ فَمَا تَأْمُرنَا؟ قَالَ: ((عَلَيْكُم بِالشَّام)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’حضرموت کی طرف سے یا حضرموت سے آگ نکلے گی وہ لوگوں کو اکٹھا کرے گی۔‘‘ ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم شام کی راہ اختیار کرنا۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی۔