Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6275 (مشکوۃ المصابیح)

[6275] حسن، رواہ أبو داود (2482)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((إِنَّہَا سَتَكُونُ ہِجْرَةٌ بَعْدَ ہِجْرَةٍ فَخِيَارُ النَّاسِ إِلَی مُہَاجَرِ إِبْرَاہِيمَ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَخِيَارُ أَہْلِ الْأَرْضِ أَلْزَمُہُمْ مُہَاجَرَ إِبْرَاہِيمَ وَيَبْقَی فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَہْلِہَا تَلْفِظُہُمْ أَرَضُوہُمْ تَقْذَرُہُمْ نَفْسُ اللہ تَحْشُرہُمْ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ تَبِيتُ مَعَہُمْ إِذَا بَاتُوا وَتَقِيلُ مَعَہُمْ إِذَا قَالُوا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’عنقریب ہجرت کے بعد ہجرت ہو گی،بہترین لوگ وہ ہوں گے جو ابراہیم ؑ کی جگہ (شام) کی طرف ہجرت کریں گے۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’زمین والوں میں سے سب سے بہتر لوگ وہ ہوں گے جن کے زیادہ تر لوگ ابراہیم ؑ کی جائے ہجرت (شام) کی طرف ہجرت کریں گے،اور زمین پر بدترین لوگ رہ جائیں گے،ان کی اراضی انہیں پھینک دیں گی،اللہ انہیں ناپسند فرمائے گا،آگ انہیں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ اکٹھا کرے گی وہ (آگ) ان کے ساتھ رات بسر کرے گی،جب وہ رات بسر کریں گے،اور جب وہ قیلولہ کریں گے تو وہ ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔