Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6278 (مشکوۃ المصابیح)
[6278] صحیح، رواہ احمد (4/ 160 ح 17609فیہ ابو بکر بن ابی مریم ضعیف) ولحدیث شواہد عند ابی داود (4298) وسندہ صحیح-وغیرہ وبھا صح الحدیث۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الصَّحَابَةِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: سَتُفْتَحُ الشَّامُ فإِذا خُيِّرْتم المنازلَ فِيہَا فَعَلَيْكُم بِمَدِينَة يُقَال لَہُ دِمَشْقُ فَإِنَّہَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمَلَاحِمِ وَفُسْطَاطُہَا مِنْہَا أَرْضٌ يُقَالُ لَہَا: الْغُوطَةُ . رَوَاہُمَا أَحْمَدُ
صحابہ ؓ میں سے ایک آدمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سرزمین شام فتح ہو گی،اگر تمہیں وہاں کسی جگہ کو پسند کرنے کا اختیار دیا جائے تو پھر دمشق نامی جگہ کو پسند کرنا،کیونکہ وہ حرب و قتال سے مسلمانوں کی جائے پناہ ہے اور اس کا بڑا شہر ہے،وہاں ایک جگہ ہے جسے الغوطہ کہا جاتا ہے۔‘‘ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔صحیح،رواہ احمد۔