Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6285 (مشکوۃ المصابیح)
[6285] متفق علیہ، رواہ البخاري (3641) و مسلم (174/ 1037) و حدیث أنس: ’’إن من عباد اللہ‘‘ تقدم (3460)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن مُعَاوِيَة قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((لَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللہِ لَا يَضُرُّہُمْ مَنْ خَذَلَہُمْ وَلَا مَنْ خَالَفَہُمْ حَتَّی يَأْتِيَ أَمْرُ اللہِ وَہُمْ عَلَی ذَلِكَ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ وَذُكِرَ حَدِيثُ أَنَسٍ ((إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللہ)) فِي ((كتاب الْقصاص))
معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’میری امت میں سے ایک جماعت اللہ کے دین پر قائم رہے گی،انہیں بے یار و مددگار چھوڑنے والا انہیں نقصان پہنچا سکے گا نہ ان کی مخالفت کرنے والا حتیٰ کہ اللہ کا امر (موت کا وقت) آ جائے گا اور وہ اسی حالت پر ہوں گے۔‘‘ متفق علیہ۔اور انس ؓ سے مروی حدیث: ((ان من عباد اللہ)) کتاب القصاص میں ذکر کی گئی ہے۔