Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6288 (مشکوۃ المصابیح)
[6288] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في دلائل النبوۃ (6/ 548) ٭ والمغیرۃ بن قیس: ذکرہ ابن حبان فی الثقات (9/ 168) و قال أبو حاتم الرازي: ’’منکر الحدیث‘‘ (الجرح والتعدیل 228/8) و الجرح فیہ مقدم .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُّ الْخَلْقِ أَعْجَبُ إِلَيْكُمْ إِيمَانًا؟)) قَالُوا: فالنبيون قَالَ: ((ومالہم لَا يُؤْمِنُونَ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْہِمْ؟)) قَالُوا: فَنَحْنُ. قَالَ: ((ومالكم لَا تُؤْمِنُونَ وَأَنَا بَيْنَ أَظْہُرِكُمْ؟)) قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِن أَعْجَبَ الْخَلْقِ إِلَيَّ إِيمَانًا لَقَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي يَجِدُونَ صُحُفًا فِيہَا كِتَابٌ يُؤْمِنُونَ بِمَا فِيہَا))
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے نزدیک کس مخلوق کا ایمان زیادہ اچھا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: فرشتوں کا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انہیں کیا ہے کہ وہ ایمان نہ لائیں جبکہ وہ اپنے رب کے پاس ہیں۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: پھر انبیا ؑ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انہیں کیا ہے کہ وہ ایمان نہ لائیں حالانکہ ان پر وحی نازل ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،پھر ہم،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہیں کیا ہے کہ ایمان نہ لاؤ جبکہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے نزدیک ان لوگوں کا ایمان سب سے اچھا ہے جو میرے بعد ہوں گے،وہ صحیفے پائیں گے ان میں ایک کتاب ہو گی وہ اس کی ہر چیز پر ایمان لائیں گے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ۔