Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6289 (مشکوۃ المصابیح)
[6289] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في دلائل النبوۃ (6/ 513) ٭ السند حسن إلی عبد الرحمٰن بن العلاء الحضرمي و ذکرہ ابن حبان فی الثقات (5/ 100) وحدہ فھو مجھول الحال .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعَلَاءِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((إِنَّہُ سَيَكُونُ فِي آخِرِ ہَذِہِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ لَہُمْ مِثْلُ أَجْرِ أَوَّلِہِمْ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقَاتِلُونَ أَہْلَ الْفِتَنِ)) رَوَاہُمَا الْبَيْہَقِيّ فِي دَلَائِل النُّبُوَّة
عبد الرحمن بن العلاء حضرمی بیان کرتے ہیں،مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اس امت کے آخر میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے لیے ان کے پہلے لوگوں کا سا اجر ہو گا،وہ نیکی کا حکم کریں گے،برائی سے منع کریں گے اور وہ فتنے والوں سے قتال کریں گے۔‘‘ امام بیہقی نے ان دونوں حدیثوں کو دلائل النبوۃ میں روایت کیا ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ۔