Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6291 (مشکوۃ المصابیح)

[6291] حسن، رواہ أحمد (4/ 106 ح 17102) و الدارمي (2/ 308 ح 2747) و رزین (لم أجدہ) [و صححہ الحاکم (4/ 85) ووافقہ الذہبي و سندہ حسن]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي مُحَيْرِيزٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ رَجُلٌ مِنَ الصَّحَابَةِ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ. قَالَ: نَعَمْ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا جَيِّدًا تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ. أَحَدٌ خَيْرٌ منَّا؟ أسلمْنا وَجَاہَدْنَا مَعَكَ. قَالَ: ((نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالدَّارِمِيُّ وَرَوَی رَزِينٌ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مِنْ قَوْلِہِ: قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ. أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا إِلی آخِرہ

ابن محیریز ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے صحابہ میں سے ایک آدمی ابوجمعہ سے کہا: ہمیں ایک ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو،انہوں نے کہا،ٹھیک ہے،میں تمہیں ایک اچھی سی حدیث سناتا ہوں،ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کھانا کھایا،ابوعبیدہ بن جراح ؓ بھی ہمارے ساتھ تھے،انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے بھی کوئی بہتر ہے؟ ہم نے اسلام قبول کیا اور آپ کے ساتھ مل کر جہاد کیا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے اور وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں۔‘‘ اور رزین نے ابوعبیدہ ؓ سے ان الفاظ سے روایت کیا ہے،انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا کوئی ہم سے بہتر ہے؟ آخر حدیث تک۔حسن،رواہ احمد و الدارمی و رزین۔