Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6292 (مشکوۃ المصابیح)

[6292] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (2192)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا فَسَدَ أَہْلُ الشَّامِ فَلَا خَيْرَ فِيكُمْ وَلَا يَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْصُورِينَ لَا يَضُرُّہُمْ مَنْ خَذَلَہُمْ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ)) قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: ہُمْ أَصْحَابُ الْحَدِيثَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب اہل شام خراب ہو جائیں تو پھر تم میں (وہاں رہنے یا اس طرف جانے میں) کوئی بہتری نہیں ہو گی،میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ غالب رہے گا،انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دینے والا ان کا کوئی نقصان نہیں کرے گا حتیٰ کہ قیامت قائم ہو جائے۔‘‘ ابن المدینی نے فرمایا: وہ اصحاب الحدیث ہیں۔ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی۔