Sunan Al-Nasai Hadith 103 (سنن النسائي)
[103]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فَتَمَضْمَضَ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ فِيہِ فَإِذَا اسْتَنْثَرَ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ أَنْفِہِ فَإِذَا غَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجْتِ الْخَطَايَا مِنْ وَجْہِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَشْفَارِ عَيْنَيْہِ فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْہِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ يَدَيْہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ يَدَيْہِ فَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِہِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ رَأْسِہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ أُذُنَيْہِ فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْہِ خَرَجَتْ الْخَطَايَا مِنْ رِجْلَيْہِ حَتَّی تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِ رِجْلَيْہِ ثُمَّ كَانَ مَشْيُہُ إِلَی الْمَسْجِدِ وَصَلَاتُہُ نَافِلَةً لَہُ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ
حضرت عبد اللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جب مومن بندہ وضو کرتے ہوئے کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کی غلطیاں اس کے منہ سے نکل جاتی ہیں،پھر جب وہ ناک جھاڑتا ہے تو ناک کی غلطیاں ناک سے نکل جاتی ہیں،پھر جب وہ منہ دھوتا ہے تو چہرے کی غلطیاں چہرے سے حتی کہ آنکھوں کی پلکوں سے نکل جاتی ہیں،پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں کی غلطیاں اس کے ہاتھوں سے حتی کہ ہاتھوں کے ناخنوں کے نیچے سے نکل جاتی ہیں،پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کی غلطیاں سر سے حتی کہ اس کے کانوں سے نکل جاتی ہیں،پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں کی غلطیاں پاؤں سے حتی کہ پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے نکل جاتی ہیں،پھر اس کا مسجد کی طرف چلنا اور اس کی نماز (ان دو کاموں کا ثواب) اس کے لیے زائد ہوتے ہیں۔فتیبہ نے یوں بیان کیا (عن الصنابحی ان النبی ﷺ قال) یعنی صنابحی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا۔