Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 113 (سنن النسائي)

[113]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ يَعْنِي عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَيْسِيُّ أَنَّہُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَأُتِيَ بِمَاءٍ فَقَالَ عَلَی يَدَيْہِ مِنْ الْإِنَاءِ فَغَسَلَہُمَا مَرَّةً وَغَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَيْہِ مَرَّةً مَرَّةً وَغَسَلَ رِجْلَيْہِ بِيَمِينِہِ كِلْتَیہُمَا

حضرت عبدالرحمٰن بن ابو قراد قیسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔آپ کے پاس کچھ پانی لایا گیا تو آپ نے برتن سے اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انھیں ایک دفعہ دھویا،پھر اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کو ایک ایک دفعہ دھویا۔اور اپنے دونوں پاؤں اپنے دونوں ہاتھوں سے دھوئے۔