Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 115 (سنن النسائي)

[115]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي وَغَيْرُہُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ الْوَادِعِيِّ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْہِ ثَلَاثًا وَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَغَسَلَ رِجْلَيْہِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ ہَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللہِ ﷺ

حضرت ابوحیہ وادعی سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا کہ آپ نے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا،تین مرتبہ کلی کی،تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا،اپنا چہرہ تین مرتبہ اور اپنے بازو بھی تین تین مرتبہ دھوئے۔اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے پیروں کو تین تین دفعہ دھویا،پھر فرمایا: یہ رسول اللہ ﷺ کا وضو ہے۔