Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 117 (سنن النسائي)

[117]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ وَمَالِكٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَأَيْتُكَ تَلْبَسُ ہَذِہِ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَتَتَوَضَّأُ فِيہَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَلْبَسُہَا وَيَتَوَضَّأُ فِيہَا

حضرت عبید بن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ صاف چمڑے کے جوتے پہنتے ہیں اور ان میں وضو کرتے ہیں۔انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو یہ پہنتے اور ان میں وضو کرتے دیکھا ہے۔