Sunan Al-Nasai Hadith 118 (سنن النسائي)
[118]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ہَمَّامٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ فَقِيلَ لَہُ أَتَمْسَحُ فَقَالَ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَمْسَحُ وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ يُعْجِبُہُمْ قَوْلُ جَرِيرٍ وَكَانَ إِسْلَامُ جَرِيرٍ قَبْلَ مَوْتِ النَّبِيِّ ﷺ بِيَسِيرٍ
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔انھیں کہا گیا کہ کیا آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ تو انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو جریر کی یہ روایت بہت پسند آتی تھی کیونکہ حضرت جریر رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کی وفات سے تھوڑا عرصہ پہلے اسلام لائے تھے۔