Sunan Al-Nasai Hadith 123 (سنن النسائي)
[123]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ لِحَاجَتِہِ فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُہُ بِإِدَاوَةٍ فَصَبَبْتُ عَلَيْہِ فَغَسَلَ يَدَيْہِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثُمَّ ذَہَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْہِ فَضَاقَتْ بِہِ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَہُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَہُمَا وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ ثُمَّ صَلَّی بِنَا
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی ﷺ قضائے حاجت کے لیے نکلے،چنانچہ جب واپس تشریف لائے تو میں پانی کا لوٹا لے کر آپ کو ملا اور میں نے آپ کے اعضائے وضو پر پانی ڈالا تو آپ نے ہتھیلیاں دھوئیں،پھر اپنا چہرہ دھویا،پھر بازو دھونے لگے،مگر جبہ تنگ تھا،چنانچہ آپ نے دونوں ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالے اور انھیں دھویا،پھر موزوں پر مسح کیا،پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی۔