Sunan Al-Nasai Hadith 129 (سنن النسائي)
[129]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ ہَانِئٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا عَنْ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ ائْتِ عَلِيًّا فَإِنَّہُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَسَأَلْتُہُ عَنْ الْمَسْحِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُنَا أَنْ يَمْسَحَ الْمُقِيمُ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَالْمُسَافِرُ ثَلَاثًا
شریح بن ہانی سے منقول ہے،فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: حضرت علی کے پاس جاؤ،ببلاشبہ وہ اس مسئلے کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے مسح کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں ارشاد فرماتے تھے کہ مقیم ایک دن رات اور مسافر تین دن رات موزوں پر مسح کر سکتا ہے۔